Viewing entries tagged
urdu

Comment

Words - A Poem in Urdu

By:  Fauzia Raza


"الفاظ"

 

۔۔۔ نہ جانے کتنے ہی غلط الفاظ ہیں جو کچھ لوگوں کو کچھ لوگوں سے، اس دنیا میں سننے پڑ جاتے ہیں۔ سننے والا تو سن کر اپنا غم اور صبر اللہ کے حوالے کر دیتا ہے اور سنانے والے کے لئے ہدایت کی دعا بھی کر دیتاہے، مگر لمحہء فکریہ اُس وقت شروع ہوتا ہے جب غلط الفاظ منہ سے نکالنے والے لوگوں کو اس بات کی زرہ برابر بھی فکر نہیں ہوتی کہ انہوں نے کب اور کیا کہ ڈالا اور سننے والے کے دل کے کتنے ٹکڑے کر ڈالے۔۔

یہ زندگی مختصر ہے، ہر لمحہ گنا جا رہا ہے اور ہر لفظ جو منہ سے نکل رہا ہے وہ بھی گنا جا رہا ہے۔ اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ اچھے الفاظ ادا کر کے اپنی نیکیوں کو دس گناہ بڑھا لے یا پھر غلط الفاظ کا استعمال کر کے اپنا نامہءاعمال خراب کر ڈالے۔۔

جب کتاب ہاتھوں میں آکر روز حشر میں کھلے گی، تو سارے اچھے اور برے الفاظ نمایاں ہو جائینگے ۔۔۔

 

Comment

Comment

Travel - An Essay in Urdu

By:  Fauzia Raza

"سفر"

تو نے یہ کیا غضب کیا - مجھ کو ہی فاش کر دیا

میں ہی تو ایک راز تھا سینہ کائنات میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علامہ اقبال

یہ زندگی بھی ایک عجیب سفر ہے جس میں نہ جانے کتنے ہی stations آتے ہیں اور انسان کتنے ہی اپنے جیسے دوسرے لوگوں کو اس station پر چڑھتا اور اترتا دیکھتا رہتا ہے۔۔۔مگر افسوس کے وہ انسان یہ کیوں نہیں سوچتاکہ اس سفر میں ایک station اس کا بھی آنے والا ہے۔۔

کب ؟ کہاں ؟ اور کیسے؟

یہ وہ انسان بلکل نہیں جانتا۔۔ اور جب وہ station آجائے گاتو وہ انسان اس سفر کو چھوڑے بغیر نہ رہ سکے گا اور پھر اس سفر کے اختتام پر، ایک نہ ختم ہونے والی زندگی شروع ہو جائیگی، جس کا نام موت کے بعد دوبارہ ملنے والی زندگی ہے۔

کیا ہم نے اپنی اس زندگی کے سفر میں اپنے لئے، آنیوالی اور نہ ختم ہونے والی اس زندگی کا سامان جمع کر لیا ہے؟

اگر نہیں تو ابھی بھی شاید کچھ وقت باقی ہے۔۔



Comment