Viewing entries tagged
Grandmother

Comment

In Honor of My Maternal Grandmother

Grandmother.jpg

By:  Sr. Fauzia Raza

نانی امی !!

وضو کرنے والی

نماز پڑھنے والی

تسبیح کرنے والی

نانی امی !!

 

گنگنانے والی

سُرکو ملانے والی

گانا گانے والی

نانی امی !!

 

مسکرانے والی

ہنسنے ہنسانے والی

سب کو بہلانے والے

نانی امی !!

 

درس کو سجانے والے

دین کو پھیلانے والے

روح کو جگانے والی

نانی امی !!

 

بچوں کو چاہنے والی

پیار جتلانے والی

رب سے ملانے والی 

نانی امی !!

 

کھانے پکانے والی

کھانے کھلانے والی

حق ادا کرنے والی

نانی امی !!

 

دلوں پہ راج کرنے والی

حکمرانی کرنے والی

سربراہی کرنے والی

نانی امی !!

Comment