By:  Fauzia Raza


"جھوٹ " ایک زہر کی طرح ہے، جس کی بھی رگوں میں ُاتر جائےُاسےہلاکت میں ڈالے بغیر نہیں چھوڑتا۔۔

"جھوٹ" ایک بہت بڑا گناہ بھی ہے جو "نفاق" جیسی گندی بیماری رکھنے والے انسان کے اندر جنم لیتا ہے، اور "نفاق" یعنی منافق کی سزا قرآن پاک میں جھنم کا ایندھن بتائی گئی ہے۔

جھوٹ بولنے والا انسان کبھی بھی کوئی بھی بات سیدھی طرح نہیں کرے گا، بلکہ بہت گھما پھرا کر کریگا، اور قسمیں کھانے میں حد سے گزر جائے گا۔جھوٹا انسان ہمیشہ اپنے اندر دوسروں کے لئے بغض اور کینہ بھی رکھے گا، کیونکہ یہ ہی وہ دو خصلتیں ہیں جو ُاس کے جھوٹ کو چار چاند لگاتی ہیں۔جھوٹا انسان شیخی خورا بھی ہوگا، اپنے آپ کو اتنا اونچا پہنچا دیگا کہ آسمان کو جا لگے۔۔جبکہ حقیقتن وہ کچھ بھی نہ ہوگا۔ 

جھوٹ انسان کو کسی قابل نہیں چھوڑتا، اسی لئیے جھوٹ سے بچنا بہت ضروری ہے، اور دوسروں کو بھی اس سے بچانابہت اہمیت کا حامل ہے۔

 

Comment