By: Sr. Fauzia Raza فوزیہ رضا


یہ کیسا کلام ہے کہ جس نے

ہمارے دلوں کو بدل دیا

یہ کیسا کلام ہے کہ جس نے

ہمارے کاموں کو بدل دیا

ایک وہ وقت تھا کہ جب

نرم گدوں میں گھسے رہتے تھے

اب یہ عالم ہے کہ

ہوش نہیں کب دن ہے کہ رات ہے

ایک وہ وقت تھا کہ جب

گھنٹوں مل بیٹھتے تھے کرنے باتیں

اب یہ عالم ہے کہ

گھنٹوں کر لیتے ہیں اللہ سے باتیں

ایک وہ وقت تھا کہ جب 

دُنیا،دنیا اور اللہ بھی تھا۔۔

اب یہ عالم ہے کہ

اللہ، اللہ اور دنیا بھی ہے۔۔

یہ کیسا کلام ہے کہ جس نے

ہمارے دلوں کو بدل دیا 

یہ کیسا کلام ہے کہ جس نے

ہمارے کاموں کو بدل دیا

الحمدلله 

فوزیہ رضا

Comment